ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اوما بھارتی نے دلتوں کے ساتھ کھانے کا پروگرام چھوڑا

اوما بھارتی نے دلتوں کے ساتھ کھانے کا پروگرام چھوڑا

Sat, 05 May 2018 11:35:44    S.O. News Service

چھترپور (ایم پی) ،04؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) مرکزی وزیر اوما بھارتی نے دلتوں کے ساتھ کھانا کھانے کا پروگرام یہ کہتے ہوئے چھوڑ دیا کہ وہ بھگوان رام نہیں ہیں، جو لوگوں کے ساتھ کھا کرکے انہیں خالص کریں۔بعد میں اوما نے بیان جاری کر کے افسوس ظاہر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ انہیں نہیں پتہ تھا کہ انہیں ان کے (دلتوں کے)کے ساتھ کھانا ہے۔چھتر پور ضلع کے دادری گاؤں میں دو دن پہلے اما نے کہا کہ وہ اس قسم کے ہم آہنگی ضیافت (کمیونٹی کھانا)کے پروگرام میں حصہ نہیں لیتی ہیں کیونکہ وہ خود کو بھگوان رام نہیں مانتی ہیں جو لوگوں کے ساتھ کھا کر انہیں پاک کر دیں۔ریاست کی سابق وزیر اعلی نے کہا تھاکہ میں دلتوں کے گھر میں کھانا کھانے نہیں جاتی ہوں۔لیکن میں اس کی حمایت کرتی ہوں۔انہوں نے کہا اس کے بجائے میں دلت کمیونٹی کے لوگوں کو اپنے گھر میں کھلاتی ہوں۔مرکزی وزیر نے کہاکہ جب دلت ہمارے گھر میں آکر ایک ساتھ کھانا کھائیں گے تب ہم پاک ہو پائیں گے۔میں کبھی سماجی ہم آہنگی کھانے میں حصہ نہیں لیتی، کیونکہ میں خود کو بھگوان رام نہیں مانتی ہوں کہ شبری کے گھر جا کر کھانا کھایا تو دلت پاک ہو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بلکہ میرا خیال ہے کہ دلت جب میرے گھر میں آکر کھائیں گے اور میں انہیں اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاؤں گی تب میرا گھر پاک ہو جائے گا۔لیکن میں آج آپ کے ساتھ بیٹھ کر کھانا نہیں کھاپاوں گی، کیونکہ میں نے کھانا کھا لیا ہے۔میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں اور ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں۔گزشتہ چند ماہ سے، آر ایس ایس اور بی جے پی سماجی ہم آہنگی اور نسل پرستی کے خاتمے کا پیغام دینے کے لیے ہم آہنگی ضیافت (کمیونٹی کھانا)کے پروگراموں کو فروغ دے رہے ہیں۔مرکزی وزیر نے دلتوں کو دہلی اپنے گھر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہاں وہ انہیں کھانا کرائیں گی۔اوما بھارتی نے کہا کہ ان کے بھتیجے کی بیوی کھانا پکائے گی اور وہ خود انہیں کھانا کھلائیں گی تب میرا گھر پاک ہو جائے گا، میرے برتن پاک ہو جائیں گے، میرا پوجاگھرپاک ہوجائے گا۔دراصل یہاں سنت روداس کی مورتی نمائشی پروگرام کے بعد سماجی ہم آہنگی ضیافت کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔اس کے بعد، اما کی جانب سے جاری ایک اور بیان میں کہا گیا کہ انہیں ان کے ساتھی ہرش مہاراج نے بتایا کہ پروگرام کے بعد ہم آہنگی ضیافت بھی ہے، جس کی معلومات انہیں پہلے نہیں تھی۔اما نے کہا کہ انہیں کہیں دور جانا تھا لہٰذا اس میں شرکت نہیں کر پائی۔انہوں نے کہاکہ وہ زمانہ چلا گیا جب دلتوں کے گھر میں بیٹھ کر کھانا کھانا سماجی ہم آہنگی کا فارمولا تھا اب تو سیاست میں جو دلتوں اور پسماندہ طبقات کے ساتھ امتیازی سلوک ہوتا ہے، اس میں سماجی ہم آہنگی لانی پڑے گی۔


Share: